read

امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ خداوند شدّتِ ظہور کی بنا پر پنہاں ہے۔ یہ ایک بظاہر عجیب سی بات ہے لیکن اسے ایک سادہ سی مثال سے واضح کیا جاسکتا ہے۔ آپ گہرے پانیوں کی اُس مچھلی کا تصور کریں جو کبھی بھی سطح سمندر پر نہ آسکی ہو۔ کیا وہ مچھلی جانتی ہے کہ پانی کیا ہوتا ہے، خشکی کے مقابلے پر تری کسے کہتے ہیں، اور یہ کہ پانی اگر ہے تو کہاں ہے؟ نکتہ یہ ہے کہ وہ خود پوری کی پوری پانی میں غرق ہے اور پانی ے اس کے مامم وجود و اپنے اندرسمولیا ہے یعنی فرطِ ظہور کی بنا پر پانی ،مچھلی کی نگاہوں سے اوجھل ہوچکا ہے۔